مہنگائی سے ماری عوام پر ایک اور بجلی کا بم گرا دیا فی یونٹ میں اضافہ کردیا گیا
ملک بھرمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی ہوگئی نیپرا کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہ ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اگست کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو اضافہ ادائیگیاں کرنا ہوں گی
سی پی پی اے نے نیپرا سے 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کو کہا تھا۔
Comments
Post a Comment